(اویس کیانی) وزیراعظم کی زیر صدارت سپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری، ملکی سرحدی اور داخلی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم، دیگر عسکری حکام، وفاقی وزرا، احسن اقبال ،خواجہ آصف ،مریم اورنگزیب،طارق چیمہ، خواجہ آصف، امین الحق، خرم دستگیر، وفاقی وزیر اسرار ترین، وزیر اعلی خیبر پختونخوا اعظم خان، وفاقی سیکریٹریز، صوبائی چیف سیکریٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور میں ہونے طوفانی بارشوں کے باعث اسلام آباد نہ پہنچ سکے، وہ لاہور میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور بحالی کے کاموں کی نگرانی میں مصروف رہے۔ اجلاس میں فیسیلیٹیشن کونسل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں جی سی سی ممالک کے سرمایہ کاروں کی سہولیات، ون ونڈو آپریشن کیلئے خصوصی اقدامات کرنے اور سرمایہ کاروں سمیت کمپنیوں کیلئے خصوصی سیکیورٹی فراہم کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ ایپکس کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کے حوالے سے احسن اقبال مزید میڈیا بریفنگ دیں گے۔
دوسری جانب اجلاس سے پہلے وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملکی سرحدی اور داخلی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔