معاشی چیلنجز کے باوجود ایف بی آر کراچی نے ٹیکس وصولی کے ریکارڈ توڑ دیے

Jul 05, 2023 | 16:47:PM

(اشرف خان) معاشی سست روی اور بڑے چیلنجز کے باوجود ایف بی آر کے لارج ٹیکس آفس کراچی نے ٹیکس وصولی کی تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

اس حوالے سے ان لینڈ ریوینیو کمشنر کراچی گردھاری مل نے کہا ہے کہ مالی سال 2022-23 میں لارج ٹیکس آفس نے ٹیکس ریونیو میں 400 ارب روپے اضافے سے 2078 ارب روپے اکھٹے کرنے کا ریکارڈ بنایا جو گزشتہ سال ایل ٹی او کی ٹیکس وصولی 1676 ارب روپے سے 23 فیصد زائد رہی.

یہ بھی پڑھیے: مالی سال 2022-23: کراچی پورٹ پر کارگو ہینڈلنگ 4 کروڑ 18 لاکھ ٹن سے زائد رہی

کمشنر ان لینڈ ریونیو نے انکشاف کیا کہ مجموعی طور پر 433 ارب روپے کے 3649 ٹیکس کے کیسز مختلف عدالتوں میں ہیں جn میں سے سپریم کورٹ میں 285 کیسز، ہائیکورٹ میں 2285 کیسز اور ٹربیونیل میں 1079 کیسز زیر سماعت ہیں۔

ان لینڈ ریونیو کمشنر کراچی نے کہا کہ ایل ٹی یو کے پاس 58 مختلف کمپنیز پر پوائنٹس آف سیل کی مشینیں لگی ہوئی ہیں جن کی تعداد 2300 ہوچکی ہیں اور پوائنٹ آف سیلز کی مدد سے سیلز ٹیکس وصولی7 فیصد اضافے سے 766 ارب روپے ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں