ریحام خان نے اپنی پہلی شادی کے دنوں کوزندگی کے اداس ترین دن قراردے دیا

Jul 05, 2023 | 18:11:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی پہلی شادی کے دنوں کو زندگی کے اداس ترین دن قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ  ٹوئٹر پر ایک صارف نے ریحام خان کی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی ٹوئٹ میں ٹیگ کیا اور سوال کیا کہ" یہ کب کی تصویر ہے؟"جس پر ریحام خان نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ "وہ اس وقت 18 سال کی تھیں اور یہ ان کی زندگی کے سب سے اُداس ترین دن تھے."

خیال رہے کہ یہ تصویر ریحام خان کی پہلی شادی کی ہے جس میں انہیں سُرخ عروسی لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.ریحام خان کی پہلی شادی 1993 میں اعجاز رحمٰن سے ہوئی تھی تاہم 2005 میں انہوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:معاشی چیلنجز کے باوجود ایف بی آر کراچی نے ٹیکس وصولی کے ریکارڈ توڑ دیے

واضح رہے کہ ریحام کی دوسری شادی طلاق کے 10 سال بعد سن 2015 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سے ہوئی جو 10 ماہ کے مختصر عرصے کے بعد اکتوبر 2015 میں ہی ختم ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں