آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بغیر کھیلےپہلی پوزیشن پر
ٹیسٹ رینکنگ میں کپتان بابر اعظم پانچویں سے چھٹے نمبر پر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹے نمبر پر آگئے۔
نیوزی لینڈ کین ویلمسن ایک درجے بہتری کے بعد نمبر ون پوزیشن پر آگئے، انگلینڈ کے جو روٹ چار درجے تنزلی کے بعد پہلی سے پانچویں پوزیشن پر آگئے۔
آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ چاردرجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئے، اسٹیو اسمتھ نے ورلڈ ٹیسٹ اور ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی تھی۔
Steve Smith eyes top spot in the rankings as Joe Root slips down after Lord's #Ashes pic.twitter.com/G2dHFeDlDF
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) July 5, 2023
یہ بھی پڑھیے: بھارت نویں مرتبہ ساف فٹبال چیمپیئن بن گیا
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ بولنگ فہرست میں بھارت کے ایشوین بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمینز دو درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔
جنوبی افریقا کے رابادا تیسرے نمبر پر موجود ہیں، انگلینڈ کے جیمز ای ڈرسن دو درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے۔ پاکستان کے شاہین آفریدی کی رینکنگ میں ایک درجے بہتری آئی ہے۔