وزیر اعلی محسن نقوی کا بارش کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بارش کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
لاہور میں شدید بارش سے مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے جس پر نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل ہسپتال میں بارش کا پانی جمع، آپریشن تھیٹر تالاب بن گیا
انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔