(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی اداکارہ مریم انصاری اور سدرہ بتول نے مداحوں کو خوشخبری سُنا دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مریم انصاری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ساس کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں مریم انصاری کی ساس (معین خان کی اہلیہ) نے مداحوں کو اشارہ دیا کہ وہ جلد دادی اور مریم انصاری ماں بننے والی ہیں۔
دوسری جانب اسلام کے خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ سدرہ بتول نے بھی سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی ہے کہ وہ جلد تیسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ سدرہ بتول کی 2 بیٹیاں بھی ہیں جبکہ اداکارہ مریم انصاری حال ہی میں سابق کپتان معین خان کے بیٹے اویس خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جن کے ہاں پہلے بچے کی ولادت جلد متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر فحش اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والےاداکاروں کیخلاف ایکشن