(24 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس ریٹائرڈ روح الامین خان کی بطور چیئرمین فیڈرل سروس ٹریبونل تعیناتی کردی.
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے چیئرمین فیڈرل سروس ٹریبونل کی تعیناتی 3 سال کی ناقابل توسیع مدت کیلئے کی ہے،صدر عارف علوی نے تعیناتی سروس ٹریبونل ایکٹ 1973 کے سیکشن 3 (4) کے تحت کی ہے۔
واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ روح الامین خان پشاور ہائیکورٹ کے سابقہ جج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مریم انصاری اور سدرہ بتول کے مداحوں کیلئے خوشخبری