میران شاہ میں خود کش حملہ، 3 جوان شہید اور 3 شہری زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) میران شاہ میں ہونے والے خودکش حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید اور 3 شہری زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش حملے میں شہید ہونے والے پاک کے فوج کے جوانوں میں نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر خان شامل ہیں، حملہ آور نے پاک فوج کی چوکی کو ٹارگٹ کرنا تھا، لیکن حملہ آور پر شک ہونے پر سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو روکا تو خود کش حملہ آور نے چیک پوسٹ پر ہی خود کو اڑا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف خاتون صحافی پر بدترین تشدد،انگلیاں اور بال کاٹ دیئے گئے، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
شہید ہونے والے پاک فوج کے 41 سالہ جوان نائب صوبیدار صاحب خان شہید کا تعلق میانوالی سے، 40 سالہ نائیک محمد ابراہیم کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے جبکہ 24 سالہ سپاہی جہانگیر خان کا تعلق مردان سے تھا۔