تحریک انصاف صرف پوائنٹ سکورنگ کیلئے نگران حکومت پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے: ترجمان پنجاب حکومت

Jul 05, 2023 | 22:34:PM
تحریک انصاف صرف پوائنٹ سکورنگ کیلئے نگران حکومت پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے: ترجمان پنجاب حکومت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) ترجمان پنجاب حکومت عامر میر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف صرف پوائنٹ سکورنگ کیلئے نگران حکومت پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت عامر میر نے پی ٹی آئی کے لاہور میں بارش کے پانی کے حوالے سے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ تحریک انصاف صرف پوائنٹ سکورنگ کے لیے نگران حکومت پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے، حقیقت یہ ہے کہ نگران حکومت کے بر وقت اقدامات کی بدولت بارشوں سے نقصان نہ ہونے کے برابر ہے، نگران حکومت نے بارشوں کی پیش بندی کرتے ہوئے فروری سے جون تک تین مرتبہ نہروں اور نالوں کی صفائی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی محسن نقوی کا بارش کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار

انہوں نے مزید کہا کہ آج کی291 ملی میٹر بارش لاہور کی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے، اس سے پہلے جولائی کے مہینے میں اتنی بارش ایک دہائی پہلے ہوئی تھی، چند گھنٹوں میں لاہور کی تمام بڑی شاہراہوں اور انڈرپاسز سے بارش کا پانی نکال دیا گیا ہے، مزید دو گھنٹوں میں لاہور کے تمام نشیبی علاقوں سے بھی بارش کا پانی نکال دیا جائے گا، نگران وزیراعلی سید محسن نقوی خود نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں، صوبائی وزراء بھی مختلف علاقوں میں بارش کا پانی نکالنے کی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔