(24 نیوز) چئیرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی نور عالم خان نے اسٹیٹ بنک کی سکیموں کا فرانزک آڈٹ کروانے کا حکم جاری کردیا۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بنک ایسی کسی بھی سکیم کو اکیلا منظور کرنے کی بجائے متعلقہ وزارتوں سے مشاورت کرے گا اور رعائتی قرضہ لینے والے تمام افراد کی لسٹ ہر صورت فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے: معاشی چیلنجز کے باوجود ایف بی آر کراچی نے ٹیکس وصولی کے ریکارڈ توڑ دیے
نور عالم خان نے بتایا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان، منسٹری آف کامرس اور منسٹری آف ڈیفنس کے لوگ انکوائری کریں گے اور اسٹیٹ بنک انفارمیشن ایکٹ کے تحت تمام تفصیلات فراہم کرنے کا پابند بھی ہے۔
اس حوالے سے گورنر اسٹیٹ بنک نے رعائتی قرضہ فراہم کرنے والوں کی لسٹ ان کیمرہ سیشن میں فراہم کرنے کی پیشکش کی اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے یہ درخواست منظور کرلی۔