بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سمرتی بسواس 100برس کی عمر میں چل بسیں

Jul 05, 2024 | 00:18:AM
بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سمرتی بسواس 100برس کی عمر میں چل بسیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سمرتی بسواس 100 سال کی عمر میں چل بسیں، آنجہانی اداکارہ نے ہندی مراٹھی اور بنگالی فلموں میں  کام کیا ۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا انتقال 3 جولائی کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ناشک شہر میں گھر پر ہوا۔فلمساز ہنسل مہتا نے اپنے انسٹاگرام پر اداکارہ کے انتقال کی تصدیق کی اور ان کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔لیجنڈری اداکارہ نے 1930 سے 1960 کے دوران کئی ہندی، بنگالی اور مراٹھی فلموں میں کام کیا۔ان کی فلموں میں ’نیک دل‘، ’ہمسفر‘، ’ہمدرد’ اور ’باپ رے باپ‘ سمیت کئی شامل ہیں جبکہ انہوں نے دیو آنند، کشور کمار اور بلراج سہانی کے ساتھ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

یہ بھی پڑھیں : دیسی مہینوں کو یاد رکھنے کا آسان اور فہم طریقہ ، موسم کو سمجھنا بھی آسان