بجلی صارفین کیلئے نیا سیاپا

Jul 05, 2024 | 09:34:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے آئی ایم ایف کو ایک بار پھر خوش کردیا ہے۔اور جب جب آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے توعوام کی مسکراہٹ چھین لی جاتی ہے۔ اب حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کردیاہے۔ نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافہ کیا ہے جبکہ بجلی کے صارفین پر فکسڈ چارجز بھی لاگو کردیےگئے ہیں ۔اب بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے سے کتنے یونٹ استعمال کرنے پر نیا ریٹ کیا ہوگا تو اِس کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔

پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ بجلی کے گھریلوں صارفین کے لیے کم از کم نرخ 23 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ 6 ماہ مسلسل 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے 26روپے 11 پیسے فی یونٹ وصول کیے جایئں گے۔100یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 23 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر ہے۔200یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 25 روپے 53 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا۔201سے 300 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 29روپے74 پیسے فی یونٹ مقرر.301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے پر بجلی کے نرخ 32روپے 98 پیسے فی یونٹ ہوگا۔401سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 34 روپے27 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔

501 سے 600 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 35روپے64 پیسے فی یونٹ مقرر۔601 سے 700 یونٹ استعمال کرنے پر 36روپے 96 پیسے فی یونٹ ادا کرنے ہوں گے.700یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے پر بجلی کا ریٹ 41روپے 69 پیسے فی یونٹ ہوگا۔کمرشل صارفین اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نئے نرخ بالرتیب 41 روپے اور 30 روپے فی یونٹ تک مقرر کئے گئے ۔جبکہ زرعی صارفین کے لیے بجلی کے نئے نرخ 22روپے85 پیسے فی یونٹ تک مقررکیے گئے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: