9مئی واقعہ :تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نومئی واقعہ، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے طلب کر لیا گیا۔
نو مئی تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،انسداد دہشتگردی عدالت نےپی ٹی آئی رہنماشاہ محمود قریشی کواڈیالہ جیل سےطلب کرلیا۔
ایڈمن جج خالد ارشد نے تفتیشی افسرکی استدعا پرشاہ محمود قریشی کو طلب کیا، عدالت نےاڈیالہ جیل سپرٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئےپی ٹی آئی رہنما کو 8 جولائی کوطلب کیا۔
شریک ملزمان کا آٹھ جولائی کو معزز جج کوٹ لکپھت جیل میں جیل ٹرائل بھی کریں گے۔