محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی سفارش

Jul 05, 2024 | 10:51:AM
محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی سفارش
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر ) پنجاب میں محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی سفارش کر دی گئی ۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے  محرم  الحرام کے دوران صوبے میں سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے جس کے لیے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ بھجوادیا گیا ہے۔

مراسلے میں سفارش کی گئی ہے کہ کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں 6 سے11محرم الحرام تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز معطل کی جائیں۔ فیس بک، واٹس ایپ، انسٹا گرام ، یو ٹیوب، ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کی سروسز معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ضرورپڑھیں:20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا 

محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سلسلے سے چیئرمین پی ٹی اے، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جیز اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کو بھی آگاہ کر دیا ہے،ذرائع کے مطابق  سوشل میڈیا پر پابندی کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔