پی ٹی آئی  رہنما نے گرڈ سٹیشن سے بجلی زبردستی بحال کرا دی

Jul 05, 2024 | 10:58:AM
 پی ٹی آئی  رہنما نے گرڈ سٹیشن سے بجلی زبردستی بحال کرا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عامر شہزاد)تحریک انصاف کے رہنما ملک شہاب نے پشاور کے علاقے میں رحمان بابا گرڈ سٹیشن سےزبردستی بجلی بحال کرادی۔
ترجمان پیسکو  کے مطابق ملک شہاب  مجمع  کے ہمراہ گزشتہ رات رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوا، مظاہرین نے پیسکو سٹاف کے ساتھ زور زبردستی کی اور فیڈر چالو کرایا، تحریک انصاف کے رہنما ملک شہاب نے رحمان بابا گرڈ سٹیشن سے زبردستی کچوڑی فیڈرچالو کرایا۔ کچوڑی فیڈر پر بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے لاسز 83فیصد سے زائد ہیں۔

ترجمان پیسکو کے مطابق  زبردستی فیڈر چالو کرانے سے دیگر فیڈرز پر بجلی کی سپلائی متاثر ہوتی ہے۔سیاسی کارکن ملک شہاب اور دیگر مظاہرین کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔