سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس, عوامی تحریک کے وکیل جرح کیلئے طلب

Jul 05, 2024 | 11:29:AM
سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس, عوامی تحریک کے وکیل جرح کیلئے طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں پاکستان عوامی تحریک کے سینئر وکیل مخدوم مجید شاہ کو جرح کیلئے طلب کر لیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت کی، عدالت نے مقدمہ کے مزید گواہوں کو 6 جولائی کو طلب کر لیا,عدالت نے ڈی ایس پی رانا محمود الحسن، کانسٹیبل فیصل رشید اور کانسٹیبل عامر حسن کو بھی طلب کر لیا۔

خیال رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اب تک مجموعی طور پر 98 گواہوں  کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں مجموعی طور پر 124 ملزم نامزد ہیں۔

سابق ایس پی عمر ورک، سابق ڈی ایس پی خالد ابوبکر، سابق ڈی ایس پی میاں شفقت، سابق انسپکٹر بشیر نیازی نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار سمیت 5 ملزم پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔