مردان میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق،8 زخمی

Jul 05, 2024 | 12:52:PM
مردان میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق،8 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد، اویس کیانی)مردان کے علاقے جلالہ پل کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی  ہو گئے۔

 دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لیکر امدادی کارروائیاں شروع کردیں،دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں، خاتون اور بچے سمیت 8افراد زخمی ہوئے ہیں،جنہیں طبی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مردان تخت بھائی جلالہ پل کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی،  محسن نقوی نے دھماکے میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔

 وزیرداخلہ محسن نقوی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: اہم سیاسی شخصیت نے عدالت کے سامنے سرنڈر  کر دیا