(طیب سیف)اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی پارک کا قیام، کمپنی نے 1 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کردی۔
شہر اقتدار میں آئی ٹی پارک کے قیام کیلئے ایک کمپنی نے دلچسپی ظاہر کردی ،کمپنی 1 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گی ،کمپنی سی ڈی اے کو ماہانہ 1 کروڑ روپے کرایہ دینے کیلئے رضامند ہوگئی ۔سی ڈی اے کمپنی سے ماہانہ ڈیڑھ کروڑ روپے کرایہ لینے کا خواہش مند ہے۔
سی ڈی اے نے آئی ٹی پارک کے قیام کیلئے آر ایف پی دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ دوبارہ آر ایف پی فلوٹ کرکے کمپنیوں سے اظہار دلچسپی مانگا جائے گا،موصول ہونیوالی آفرز کا جائزہ لینے کے بعد کیس سی ڈی اے بورڈ میں پیش کیا جائے گا۔
ضرورپڑھیں:سعودی عرب کا دنیا بھر سے آئے قابل افراد کو شہریت دینے کا اعلان
اسلام آباد کے سیکٹر جی 10 میں آئی ٹی پارک قائم کیا جائے گا،اسلام آباد آئی ٹی پارک 3.3 ایکڑ رقبے پر محیط ہوگا،سی ڈی اے نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت آئی ٹی پارک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔