شہری کو بحرین بھیجنے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے والا ملزم گرفتار

Jul 05, 2024 | 13:23:PM
شہری کو بحرین بھیجنے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایف آئی اے نے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے دفتر پر چھاپہ مار کر ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔

ملزم اویس نذیرکو مری روڈ راولپنڈی میں واقع ہاشمی اوورسیز ایمپلائمنٹ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے شہری کو بحرین میں ملازمت فراہم کرنے کے لیے 6 لاکھ 30 ہزار سے زائد رقم وصول کی،ملزم شہری کو بحرین بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا ۔

ملزم کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے گرفتار کیا۔ ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔