(24 نیوز ) وفاقی حکومت نےبشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامہ چیلنج کر دیا۔
وفاقی حکومت نے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی، اپیل میں کہا گیا کہ اداروں کے سربراہوں کی طلبی اور ان سے رپورٹس منگوانا فیکٹ فائنڈنگ کے مترادف ہے، نجم الثاقب کی درخواست پارلیمانی کمیٹی کی طلبی کیخلاف تھی جو معاملہ ختم ہوچکا ہے۔
حکومت کی اپیل میں یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ غیرموثر درخواست کے نکات سے ہٹ کر کارروائی کر رہی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کو ازخودنوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے۔