قومی ٹیم 2024 - 2025  میں کتنی سیریز کھیلے گی؟  شیڈول جاری

Jul 05, 2024 | 15:10:PM
قومی ٹیم 2024 - 2025  میں کتنی سیریز کھیلے گی؟  شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی ٹیم 2024 - 2025  میں کتنی سیریز کھیلے گی؟ پی سی بی نے شیڈول جاری کردیا۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی کرے گا۔ہوم انٹرنیشنل سیزن کے دوران پاکستان 21 سال میں پہلی بار سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا،سہ فریقی ون ڈے سیریز کے تمام میچ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

قومی ٹیم ہوم گرائونڈ پر بنگلا  دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 7  ٹیسٹ میچز کھیلے گی،ٹیسٹ میچز کراچی،  راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے،بنگلا دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ حکام نے پاکستان آکر کھیلنے پر خوشی کااظہار کیا ہے۔  پی سی بی  کے مطابق قومی ٹیم  اس سال کے آخر  میں آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی۔

 چیئر مین پی سی بی محسن نقوی  نے کہا ہے کہ کرکٹ برادری میں پاکستان اہم ملک ہے, ہوم سیریز میں 12ٹیموں کی میزبانی قوم کی کرکٹ سے محبت اور پی سی بی کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔

 محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تمام رکن ممالک اور آئی سی سی کے ساتھ کھیل کے فروغ کے لیے پرعزم ہے،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔غیر ملکی شائقین آئیں،کرکٹ کھیلیں اور خوبصورت پاکستان کی سیر سے بھی لطف اندوز ہوں۔