(24نیوز)سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہو گیا۔
سونا 1100 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا۔
دس گرام سونا 944 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے کا ہوگیا۔ایک تولہ چاندی 2850 روپے پر برقرار ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر مہنگا ہوکر 2364 ڈالرز فی اونس ہوگیا ۔