(24 نیوز ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی مہنگی بجلی کے بل سے پریشان ہو گئیں، لیگی حکومت پر تنقید کے نشتر چلا دیئے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے جون کے بجلی کے بل کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ‘مجھے ابھی جون کے مہینے کا بجلی کا بل موصول ہوا ہے، میں اپنے لاہور والے گھر میں صرف 12 دن رہی ہوں اور ایک کمرے میں صرف ایک اے سی استعمال کیا ہے جو کہ بالکل نیا ہے،انہوں نے سوال کیا کہ یہ لاہور کی بات ہے، کراچی جیسے شہر میں اگر ایک شخص جس کی کمائی 1 یا 2 لاکھ ہے اور چھوٹے بچے سکول یا کالج میں پڑھتے ہیں وہ یہ کیسے برداشت کر سکتا ہے یا ایک ریٹائرڈ پنشنر یہ کیسے برداشت کر سکتا ہے؟مسلم لیگ ن کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ حکومت مجرمانہ بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دیسی مہینوں کو یاد رکھنے کا آسان اور فہم طریقہ ، موسم کو سمجھنا بھی آسان