برقع لینےسےگھر والوں نے منع کیا ،دوستوں نے مذاق اڑایا : ماہ نور حیدر

Jul 05, 2024 | 17:52:PM

 (24نیوز )اداکارہ ماہ نور حیدر نے کہا ہے کہ برقع لینے پر گھر والوں نے منع کیا اور دوستوں نے طرح طرح کے مذاق اڑایا جس کی وجہ سے انہیں برقع چھوڑنا پڑا۔ 

 پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک اداکارہ ماہ نور حیدر ایک  پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انٹرویو  دیتے ہوئے انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی، پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور حیدر نے کہا کہ میں برقع پہنتی تھی لیکن سب کے منع کرنے اور مذاق اڑانے پر برقع پہننا چھوڑ دیا،میرے گھر میں لوگ مذہبی ہیں لیکن کوئی چادر یا برقع نہیں پہنتا، جب میں دسویں جماعت میں تھی تو میں نے پہلی بار برقع پہنا تھا اور اپنے والد کو دکھایا،مجھے لگا میرے والد مجھے سراہیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا، والد نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ کیا منافقت ہے، اس وقت مجھے ان کی بات سمجھ نہیں آئی کہ والد پہلے اندورونی تبدیلی لانے کی بات کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ پھر میری والدہ بھی مجھے برقع پہننے سے منع کرتی تھیں اور بولتی تھیں کہ تم ہم جیسی نہیں لگتی ہو، اس کے علاوہ میرے دوستوں نے بھی میرا مذاق اڑایا تھا جس کے بعد میں نے برقع پہننا چھوڑ دیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اب میں خود مختار ہوں اور اب میرا جب دل چاہتا ہے برقع پہن لیتی ہوں اور جب نہیں چاہتا تو نہیں پہنتی۔

یہ بھی پڑھیں: وہ 8 ڈرامے جو سجل علی کی کامیابی کا راز ہیں؟
 

مزیدخبریں