جسٹس قاضی فائز عیسیٰ استعفیٰ نہیں دے سکتے تو ہمارے کیسز سے الگ ہو جائیں،رؤف حسن

Jul 05, 2024 | 18:11:PM

(طیب سیف ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سیکرٹری انفارمیشن  رؤف حسن کا کہنا ہے کہ  عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ ججز سے خیر کی توقع نہیں ہے ۔

 رؤف حسن کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ بانی چیئرمین نے آج جیل میں میڈیا سے بات کی ہے،ججز سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی ،کچھ دن قبل پریس کانفرنس میں فائز عیسی کے حوالے سے 13 وجوہات پیش کیں، ان 13 وجوہات کے بنا پر ان کو بینچ کا حصہ نہیں بننا چاہئے،بانی چیئرمین نے کہہ دیا ہے کہ فائز عیسی کیسے میرے مقدمات میں آجاتے ہیں،ہمارے کیسز کسی اور کو سننے چاہیے،فائز عیسی استعفی نہیں دیتے تو خود کو ہمارے کیسز سے الگ کرلیں۔

رؤف حسن کا مزید کہنا تھاکہ  ہمارے مرکزی میڈیا کے سینئر عہدیدار رضوان احمد صبح سے لاپتہ ہوگئے ہیں ،اب ہمیں پتہ چلا ہے کہ وہ ایف آئی اے کے پاس ہے،ریاستی فسطائیت کا مقابلہ کررہے ہیں،پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں اس قسم کا جبر نہیں دیکھا،رضوان کو بازیاب کرانے کیلئے عدالت  سے رجوع کرینگے ،کل ہمارا ترنول میں جلسہ ہونے جارہا ہے،بہت کوشش کے بعد کل ہمیں این او سی ملی،پریس کانفرنس کے بعد جلسہ گاہ کا دورہ کرینگے۔
پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا کہنا تھاکہ آج کی کٹھ پتلی  حکومت ہم پر مسلط ہوئی ہے،اکتوبر کے بعد چیف جسٹس تاریخ کا حصہ ہونگے ،تاریخ آپ کو کن الفاظ میں یاد رکھے گی یہ آپ دیکھ لیں گے،آپ کے خلاف ریفرنس آیا ، اس فیصلے کو ججمنٹ سمجھیں،آپ عمران خان کے خلاف تعصب رکھتے ہیں،آپ نےپیپرز کو بغیر دیکھے، بغیر چیک کئے فیصلے کئے،ہمارے 4 ہزار 7 سو لوگوں کے خلاف تھری ایم پی او کئے،وقت نے ثابت کردیا جو درست تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی بل نے ریحام خان کو بھی جھٹکا دیدیا،حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

شعیب شاہین کا مزید کہنا تھاکہ چیف جسٹس نے ہم سے بلے کا نشان چھینا وہ پوری دنیا نے دیکھا، کل جسٹس بابر ستار کے سامنے انہوں نے کہا جلسہ کی اجازت دیتے ہیں،26 تاریخ سے لے کر کل تک 20 بار موجودہ ڈی سی سے رابطہ کیا ،ہمارے پاس تیاری کا آج ایک دن تھا،کل ڈی سی کی دفتر سے عامر مغل کو گرفتار کیا گیا،ان کی گرفتاری کنٹمپٹ آف کورٹ ہے ،تین سے چار مہینوں سے جلسے کی اجازت لینے کی کوشش کررہے ہیں،بانی چیئرمین نے کہہ دیا وقت کے یزید کی غلامی سے موت بہتر ہے،کل کے جلسے کو بھرپور کامیاب کرنا ہے۔

مزیدخبریں