(24نیوز)بولڈ اور بے باک ماڈل ،میزبان اوراداکارہ متھیرانے نشیب و فراز سے بھرپور اپنی زندگی کی کہانی سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ متھیرا نے نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت اور اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی،ان کا کہناتھا کہ میں نے 16 برس کی عمر میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا،مختلف نوکریاں کیں،اس کے بعد پھر ٹی وی شو کی میزبانی بھی کی۔
متھیرا کا کہنا تھا کہ جب وہ ٹی وی شو کی میزبانی کرتی تھیں تو ان کو بہت ہراساں کیا گیا ۔ انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ سنگل مدر کے طور پر اپنے تین بیٹوں کی پرورش کر رہی ہیں ۔ طلاق کے بعد انہوں نے ہی اپنے بچوں کو والد بن کر پالا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب خاتون سنگل مدر کے طور پر بچوں کی پرورش کرتی ہے تو اس کو والد کا کردار نبھانا پڑتا ہے ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد ڈپریشن سے گزری تھیں مگر لوگوں نے کبھی بھی ان کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی بل نے ریحام خان کو بھی جھٹکا دیدیا حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا