انٹر بینک میں روپیہ بھاری ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کا رگڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)حکومتی اقدامات کا اثر یا کچھ اور ؟ مسلسل مہنگا ہوتے امریکی ڈالر کی قیمت میں اچانک سے کمی واقع ہو گئی ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 12 پیسے سستا ہونے کے بعد 278.50 روپے سے کم ہوکر 278.38 روپے پر بند ہوا،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوکر 280.35 روپے پر آگیا ، دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو 98 پیسے مہنگا ہوکر 301 روپے ، برطانوی پاونڈ 73 پیسے مہنگا ہوکر 355.20 روپے ،یو اے ای درہم ایک پیسے بڑھ کر 75.93 روپے اور سعودی ریال ایک پیسے اضافے سے 74.10 روپے پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس سے خیر کی توقع نہیں ،رؤف حسن نے استعفے کا مطالبہ کر دیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اُتار چڑھاؤ کے بعد منفی اختتام ہوا ہے ،100 انڈیکس 70 پوائنٹس کمی سے 80 ہزار 212 کی سطح پر آگیا ، آج کاروبار کے دوران 18 ارب روپے مالیت کے 44 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔