ایک سال میں حکومت کے قرضوں میں 8852ارب روپے اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)قرضوں کی دلدل میں ڈوبی حکومت پر قرضوں کو بوجھ مزید بڑھ گیا،سٹیٹ بینک نے حکومتی قرضوں کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مئی 23 سے مئی 24 تک ایک سال میں وفاقی حکومت کے مجموعی قرض میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا،ایک سال میں حکومت کے مجموعی قرضے میں 8852 ارب روپے کا بڑا اضافہ ہوا،مئی 2024 تک حکومت کے مجموعی قرضے 67 ہزار 816 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق مئی 2023 میں حکومت کے مجموعی قرضے 58ہزار 964 ارب تھے ،وفاقی حکومت کا مجموعی قرض اپریل 2024 میں 66 ہزار 86 ارب روپے تھا،سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کے مقامی قرضے 46 ہزار 208 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے سالانہ قرض 37.51 فیصد کمی سے 87ارب روپے ریکارڈ ہوا،وفاقی حکومت کے بیرونی قرضوں میں ایک سال میں 1.4 فیصد کمی ہوئی ،وفاقی حکومت کے بیرونی قرض 21908 ارب سے گھٹ کر 21608 ارب روپے ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی بل نے ریحام خان کو بھی جھٹکا دیدیا