(علی رامے)حکومت کا مہنگی بجلی سے پریشان عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ ، اب 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم دیئے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،200یونٹ سے 500یونٹس والے صارفین کو سولر کے لئے بغیر سود قرضہ دیا جائیگا، حکومت پنجاب200 سے 500 یونٹس کے صارفین کو سولر لگانے کے لئے 75فیصد تک رقم ادا کرے گی، محکمہ توانائی پنجاب نے وزیر اعلیٰ کے حکم پر ورکنگ شروع کردی ہے،وزیر اعلی پنجاب کی سربراہی میں روشن گھرانہ سکیم پر اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب نے انرجی ریلیف دینے پر فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : جسٹن بیبرنے اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کا کتنا معاوضہ لیا؟جان کر آپ کے ہوش اُڑجائیں