ڈانسر گرل نورا فتیحی کی دلہن کے روپ میں نئی تصاویر وائرل ہونے پر مداح تجسس میں

Jul 05, 2024 | 20:46:PM
ڈانسر گرل نورا فتیحی کی دلہن کے روپ میں نئی تصاویر وائرل ہونے پر مداح تجسس میں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) بالی ووڈ کی نامور ڈانسر گرل اور اداکارہ نورا فتیحی کی دلہن کے روپ میں نئی تصاویر نے مداحوں کو عجیب تجسس میں ڈال دیا۔

 بالی ووڈ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے دلہن والے روپ کی متعدد تصاویر شیئر کی ہے جس سے مداح یہ سمجھنے لگے کہ نورا فتیحی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

 نورا فتیحی نے یہ برائیڈل شوٹ ایک معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر کیلئے کرایا ہے اور کیپشن میں اس کی وضاحت سے مداحوں کا تجسس ختم ہوا،اداکارہ کے مداح دلہن کے کپڑوں کے نئے ڈیزائن کو بہت پسند کررہے ہیں اور وہ نورا کو بھی جلد حقیقی دلہن کے روپ میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔