اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کا این او سی معطل

Jul 05, 2024 | 21:19:PM
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کا این او سی معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)اسلام آباد میں  کل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے جلسے کا این او سی معطل کر دیا گیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدرات  محرم الحرام اور دیگر  سیکیورٹی خدشات کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے آج اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا  جس میں سیکیورٹی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی، اجلاس میں پی ٹی آئی نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن وہ شریک نہ ہوئے ،جلاس میں جلسے سے متعلق درخواستوں کو بھی جائزہ لیا گیا ، ڈپٹی کمشنر کی طرف سے دی جانے والی اجازت کا موجودہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں از سر نو جائزہ لیا گیا۔ 

چیف کمشنر  اسلام آباد نے  درخواستوں، سیکیورٹی کی موجودہ صورت حال،  محرم الحرام کی آمداور سیکیورٹی خدشات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارشات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے  جاری جلسے کا NOC معطل کرنے کا فیصلہ کیا،اسلام آباد انتظامیہ جلسے کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان  و مال کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے،اسلام اباد میں امن عامہ کو برقرار رکھنا اور  شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری  ترجیح ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : کام کی زیادتی سے تنگ روبوٹ نے خودکشی کرلی