(24نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ آزادی کی تحریک میں پہلی گولی میں کھاؤں گا،چوروں اورڈاکوؤں کونکالیں گے،گھسیٹیں گے۔
مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہاکہ ہمارے اورمینڈیٹ چوروں کےدرمیان مت آؤ،بانی پی ٹی آئی ایک آوازدےگاتمہاری نسلیں بھی یادرکھیں گی،ان کاکہناتھا کہ جوبھی باجوہ بنےگا میں اسے غدارکہوں گا،آئین توڑنےوالوں کوپھانسی دیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے پرویز خٹک کو بھی دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف جھوٹی گواہی دی تو کے پی میں نہیں رہ سکیں گے،ان کا کہناتھا کہ یہ جو پنجاب میں حکومت کررہی ہے مریم نواز تیرا باپ بھی چور ہے تیرا چاچا بھی چور ہے اور تیرا شوہر بھی چور ہے، اگر تو نے مزید فسطائیت کی تو پنجاب سے تحریک پختونخوا کی عوام وہاں جاکر شروع کریگی۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ کل جلسہ ہے یہ رکاوٹیں ڈالیں گے آپ فیصلہ کر لیں،آپ نے پہنچنا ہے اور عمران خان کو آزادی دلانی ہے،ان کا کہناتھا کہ ن لیگ پی ڈی ایم والوں کو پیغام دے رہا ہوں جب پختون نکلتا ہے تو پھر کیا ہوتا ہے،علی امین گنڈاپور نے کہاکہ صرف ایک بار عمران خان کہہ دے کہ مجھے ان عدالتوں پر اعتماد نہیں پھر ہم بتائے گئے جنون کیا ہے آزادی کیسے ملتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، کتنے افراد سوار تھے ؟افسوسناک خبر آگئ