شاہد خاقان عباسی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

Jul 05, 2024 | 22:37:PM

(عثمان خان)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو  ہوئی۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق شاہد خاقان عباسی اور مولانا فضل الرحمان نے کمر توڑ مہنگائی اور بدامنی پر اظہارتشویش کیا،دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ بجٹ عوامی نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی ہدایات کے مطابق ہے۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ 2024 کے جعلی انتخابات تسلیم نہیں ۔ 

مزیدخبریں