مون سون میں کن سبزیوں کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے ؟ جانیے

Jul 05, 2024 | 22:48:PM
مون سون میں کن سبزیوں کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے ؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) مون سون کا  سلسلہ شروع ہونے والا ہے ، اس موسم میں نا صرف ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے بلکہ سبزیوں پر اس نمی کاکافی اثر ہوتا ہے جس کے باعث ان میں بیکٹیریا پیدا ہو جاتا ہے ، اسی لیے ڈاکٹرز نے چندسبزیوں کے استعمال میں احتیاط کا مشورہ دیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق موسم کی تبدیلی کے حوالے سے ماہرین صحت نے مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں ایک احتیاط سبزیوں کے استعمال کی ہے ،انڈین ہربل ماہر ڈاکٹر مکرند بتاتے ہیں کہ مون سون کے دوران سبزیوں میں کئی قسم کے کیڑے، بیکٹیریا وغیرہ پیدا ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے فوڈ پوائزننگ کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ لوگ پھول گوبھی اور  بروکولی جیسی سبزیوں کے استعمال سے گریز کریں، ان سبزیوں میں نمی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان میں کئی قسم کے بیکٹیریا پیدا ہلوتے ہیں،ان کی جگہ سبز پتوں والی سبزیاں اور بند گوبھی کا استعمال کرنا چاہیے، اگر آپ اسے کھا رہے ہیں تو اسے اچھی طرح دھو لیں اور ابال کر کھا لیں۔
ڈاکٹر مکرند بتاتے ہیں کہ ان سب کے علاوہ ایسی سبزیاں ہیں جو زمین کے نیچے اگتی ہیں۔ ان سب کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے، اس میں مولی، گاجر، شلجم اور چقندر شامل ہیں۔ برسات کے موسم میں یہ سبزیاں زیادہ نم ہو جاتی ہیں اور بہت سے کیڑے مکوڑے ان میں رہنے لگتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تارکین وطن کی ایک اور کشتی سمندر برد ، 170 افراد ڈوب گئے