غسل خانہ میں خاتون کی چوری ویڈیو بناتے پولیس اہلکار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بہاولنگر میں پولیس اہلکار کو خاتون کی نازیبا ویڈیو بناتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں ایک پولیس اہلکار کو لوگوں نے اس وقت پکڑ کر زدوکوب کیا جب وہ ایک گھر کے غسل خانے کے کھلی کھڑکی سے فون اندر داخل کرکے وہاں موجود کسی خاتون کی ویڈیو بنارہا تھا۔ بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔یہ واقعہ بہاولنگر میں پیش آیا جس کے بعد ایس پی انویسٹٰی گیشن بہاولنگر فاروق احمد نےبتایا کہ پولیس اہلکار کو معطل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
بہاولنگر پولیس کانسٹیبل اشفاق خاتون کی واش روم میں نہانے چوری ویڈیو بناتے ہوئے پکڑا گیا،پھر جو ہوا وہ تو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔جب ایسے درندے ہی رکھوالے ہونگے تو پھر واحد حل وہی بچتا ہے جو شہریوں نے اس کے ساتھ کیا۔دیکھتے ہیں پنجاب پولیس کیا ایکشن لیتی ہے؟@OfficialDPRPP pic.twitter.com/eAy52ria33
— Muhammad Umair (@MohUmair87) June 4, 2021
دوسری ویڈیو میں زخمی پولیس اہلکار کو کراہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ کہہ رہا ہے کہ اس کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ اس دوران ایک اور پولیس اہلکار آتا ہے اور اس کا فون چیک کررہا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار کے خلاف فورٹ عباس پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کی فلسطینی سفارت خانے آمد، اسرائیلی جارحیت کی مذمت