کورونا ویکسین : پاکستانی حجاج سعودی عرب آسکیں گے،سعودی سفیر کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی درخواست پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی نے چین کی کورونا ویکسین کی منظوری دینے کا یقین دلایا ہے تاکہ پاکستانی حجاج سعودی عرب آسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی کے ساتھ سعودی عرب کے قونصل جنرل بندر الدیال اور شاہ سلمان ریلیف آرگنائزیشن کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی۔
واضح رہے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سعودی عرب نے عازمین حج کیلئے چین کی کووڈ 19 ویکسین کی منظوری نہیں دی ہے لہٰذا اس سے پاکستانی عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے اپنے شہریوں کو چین کی ویکسین لگائی ہے، اب ہمارے لوگ کافی پریشان ہیں کہ انہیں سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں ہوگی کیونکہ ان کے پاس چینی ویکسین کے لگانے کا سرٹیفکیٹ ہے۔
Karachi (June 4th, 2021) Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah exchanges view with Mr Nawaf Saeed Al-Malky, the Ambassador of Saudi Arabia here at CM House. Consul General of Ambassador of Saudi Arabia Mr. Bandar Al Dayal is also present in the meeting. pic.twitter.com/dg1PeJMlQM
— CMHouseSindh (@SindhCMHouse) June 4, 2021
ذرائع کے مطابق سعودی سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ چینی ویکسین کی منظوری دی جائے گی اور پاکستان کے لوگوں کو حج کیلئے سعودی عرب میں خوش آمدید کہا جائے گا، اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپیاں پیش کیں اور تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 18 سال یا اس سے زائد عمرکے افراد کو ویکسین لگوانے کی اجازت