میری اور ملالہ کی تصاویر زیر گردش ہیں،موازنہ بند کیا جائے،ولید خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) میں 8 گولیاں لگنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے طالبِ علم ولید خان کا کہنا ہے کہ ان کا موازنہ ملالہ سے نہ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ملالہ کے شادی کے حوالے سے بیان پر شدید تنقید کا طوفان آگیا تھا جس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر ملالہ کو ولید خان سے سیکھنے کے مشورہ دیے جانے لگے تھے جس پر ولید خان نے بھی ردعمل دیا ہے۔ولید خان نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے میری اور ملالہ کی موازنہ کرتی کچھ پوسٹس اور تصاویر زیر گردش ہیں، میری آپ سب سے درخواست ہے کہ یہ موازنہ بند کیا جائے۔
From a long time I have been seeing images of me and Malala circulating around. I would like to request everyone please stop this comparison. We can’t uplift one person by degrading the other. Malala is an inspiration for many young ppl like me and millions around the world.
— Waleed Khan (@WaleedKhanAPs) June 4, 2021
انہوں نے لکھا کہ ’آپ کسی کو نیچا دکھا کر دوسرے کا دل نہیں جیت سکتے، ملالہ مجھ سمیت لاکھوں لوگوں کیلئے متاثر کن شخصیت ہیں۔‘ولید خان کے مطابق، ملالہ کی فیملی ان کی فیملی کی طرح ہے اور ان کی زندگی کے مشکل وقت میں ملالہ کی فیملی نے جو ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر اس شخص پر فخر کرنا چاہئے جو ہماری پاک سر زمین کا نام مستقل مزاجی سے روشن کرتا ہے۔
Malala’s family has been like a family to me throughout this journey. We should be proud of every person that has earned great name for Pakistan instead of drawing constant comparison between them.
— Waleed Khan (@WaleedKhanAPs) June 4, 2021
ولید خان نے اس بات کی وضاحت بھی دی کہ وہ اس وقت برمنگھم میں ہی مقیم ہیں جہاں وہ اپنا علاج کروارہے ہیں اور تعلیم حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ’میں آپ سب کی محبتوں اور پیار کا شکرگزار ہوں لیکن براہِ کرم یہ موازنہ اب بند کیا جانا چاہئے۔‘
یہ بھی پڑھیں: ’ کرلیتے نقل آن لائن امتحان میں کس کو پتا لگنا تھا ‘