میں دلوں کو چھو لیتی ہوں۔۔اداکارہ ہانیہ نے چپ توڑ دی

Jun 05, 2021 | 11:20:AM

(24نیوز)اداکارہ ہانیہ عامر نے  شدید تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو صاف صاف جواب دے دیا۔

ادارکارہ ہانیہ نے چند دن قبل پاکستانی فلمساز وجاہت رؤف کے بیٹے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہورہی تھی جس پر صارفین نے تنقید کی اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ناقدین کیلئے ایک وضاحتی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں کہا کہ 'میں اپنی ذاتی زندگی کے کچھ حصے یہاں شیئر کرتی ہوں، کچھ لوگ اسے پسند کرتے ہیں جب کہ کچھ صارفین سوچتے ہیں کہ مجھے یہ نہیں کرنا چاہیے تھا'۔اداکارہ نے مزید لکھا 'میں یہ اس لئے کرتی ہوں تاکہ جو مجھے فالو کرتے ہیں ان کے ساتھ میرا رابطہ قائم رہ سکے۔

میں یہاں مسکراہٹیں پھیلانے کیلئے ہوں، مجھے اس لڑکی کے طور پر یاد رکھیں جو آپ کے دلوں کو چھو لیتی ہے۔

اداکارہ  ہانیہ کا کہنا تھا کہ 'مجھے اس انسان کی حیثیت سے یاد رکھیں جس نے اپنی زندگی میں آنے والے چیلنجز سے قطع نظر ہر لمحہ لطف اندوز ہونے کی کوشش کی'۔انہوں نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'کچھ لوگوں کو نفرت انگیز تبصرے کرتے ہوئے دیکھا، بے فکر رہیں یہ کوئی جذباتی پوسٹ نہیں ہے، میں یہاں صرف ان لوگوں کیلئے آئی ہوں جو نفرت کے اوپر محبت کو ترجیح دیتے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیںبھارتی اداکارہ جوہی چاؤلہ پر 20 لاکھ روپے کا جرمانہ
 

مزیدخبریں