ن لیگ پھر مشکل میں۔۔اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا

Jun 05, 2021 | 11:46:AM

(24نیوز) آزادکشمیر کے عام انتخابات سے قبل مسلم  لیگ ن کو بڑا دھچکا لگ گیا۔لیگی رہنما  راجہ امتیاز  طاہر ساتھیوں سمیت  تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر پنجاب کےسینئر نائب صدر و رابطہ آفیسرآل پارٹیز حریت کانفرنس  راجہ امتیاز طاہر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سردار تنویر الیاس خان سے ملاقات کی اور  (ن) لیگ کی رکنیت سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی  آزاد کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔راجہ امتیاز طاہر نے سردار تنویر الیاس خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سردار امتیاز  نے تحریک انصاف کے منشور اور وزیراعظم  کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔

خیال رہےکہ آزادکشمیر کے عام انتخابات 12جولائی کو ہوں گے،  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر (این سی او سی) نے آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات آئندہ دو ماہ کے لئے ملتوی کرنے کی سفارش کردی ہے۔این سی او سی نے لکھا ہے کہ جولائی میں انتخابات کا انعقاد کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:  ہم نے روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار کاوعدےہردور میں نبھایا ہے: بلاول بھٹو 

مزیدخبریں