جہاز کی کھڑکی پر لکھے موبائل نمبر نے عملے کو کال کرنے پر مجبور کر دیا!!!

Jun 05, 2021 | 12:47:PM
جہاز کی کھڑکی پر لکھے موبائل نمبر نے عملے کو کال کرنے پر مجبور کر دیا!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سفر کے دوران  پبلک ٹوائلٹ، بسوں اور پارکس میں موبائل فون نمبر لکھنا معمول کی بات سمجھی جاتی ہے  مگر ایک شہری نے دوران سفر پی آئی اے کی سیٹ پر بھی  اپنا نمبر لکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق صفائی کے دوران جب جہاز کی کھڑی پر لکھا گیا ایک موبائل نمبر سامنے آیا تو عملے کی جانب سے اس شہری سے رابطہ کیا گیا  اور اس سے کہا گیا کہ ’آپ نے موبائل نمبر جہاز کی کھڑکی پرلکھ دیے، یہ سکول کی ڈیسک ہے یا کوئی بس؟۔  آپ کو اس عمل کے نتیجے میں عدالت میں طلب کیا جاسکتا ہے، سزا کے طورپرآپ کو 15ہزارروپے جرمانہ بھی بھرنا پڑسکتا ہے۔‘

 پی آئی اے کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے شہری نے کہا کہ ’یہ سب کچھ تفریح میں لکھ دیا تھا  ، 1500 ہزار مجھ سے لے کر ڈٹرجنٹ پاؤڈر اور پانی سے لکھے ہوئے نمبرز صاف کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:    میری اور ملالہ کی تصاویر زیر گردش ہیں،موازنہ بند کیا جائے،ولید خان