" بجلی گھروں کو منافع ڈالرز کی بجائے روپوں میں ادا کیا جائے گا"

Jun 05, 2021 | 12:59:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت اور نجی بجلی گھروں کے مابین ٹیک اینڈ پے معاہدے عمل درآمد شروع ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق  حکومت نجی بجلی گھروں کو کیپسٹی چارجز کی ادائیگی نہیں کرے گی ،بجلی گھروں کو منافع ڈالرز کی بجائے روپیوں میں ادا کیا جائے گا،نجی بجلی گھر پیداواری ٹیسٹ کرانے کے پابند ہوں گے  جبکہ معاہدے سے حکومت کو ماہانہ 10 ارب روپے کی بچت ہوگی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی گھروں سے مجموعی طور پر 700 ارب روپے کی بچت ہوگی ۔نجی بجلی گھر عدالتوں میں زیر التواء مقدمات واپس لینے کے پابند ہوں گے۔حکومت نے 20 نجی بجلی گھروں کو 89 ارب 95 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی ہے ، 12 نجی بجلی گھروں کے مقدمات نیب میں ہیں،15 نجی بجلی گھروں آئندہ چند ہفتوں میں حکومت کے ساتھ معاہدہ کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: صوبوں میں پانی کی تقسیم پر اہم پیشرفت ۔۔۔
 

ٹیگز: