” فیصل موورز “ کو موٹروے پر سفر کرنے سے تاحکم ثانی روکدیا

Jun 05, 2021 | 13:01:PM

(24نیوز)موٹروے پولیس نے دس روز میں مسلسل دو حادثات کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے ” فیصل موورز “  ایم ٹو پر سفر کرنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیصل موورز کی مسافروں سے بھر ی بس ایم ٹو پر سفر کر رہی تھی کہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث ٹریلر سے جا ٹکرائی جس کے باعث دو قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ 6 افراد شدیدزخمی ہوئے ۔

فیصل موورزکی بس کو گزشتہ ماہ 25 تاریخ کو بھی حادثے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر موٹروے کی جانب سے حادثے کے بعد کمپنی کو وارننگ جاری کی گئی لیکن مالکان نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی ۔جس کے بعد صرف 10 روز کے اندر ہی گزشتہ روز بس کا ایک اور ایکسیڈنٹ ہوا جس میں دو جانیں چلی گئیں ، موٹروے پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کی منظوری سے کمپنی کو موٹروے پر سفر کرنے سے تاحکم ثانی روک دیا گیاہے ۔

 یہ بھی پڑھیں:    جہاز کی کھڑکی پر لکھے موبائل نمبر نے عملے کو کال کرنے پر مجبور کر دیا!!!

مزیدخبریں