رابی پیر زادہ نے ماضی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو کھری کھری سنا دیں

Jun 05, 2021 | 13:19:PM
رابی پیر زادہ نے ماضی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو کھری کھری سنا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اُن کے ماضی کی وجہ سے اُنہیں تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد کو کھری کھری سُنا دی۔

تفصیلات کے مطابق شو بز انڈسٹری کی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہوں نے بتایا کہ اُنہوں نے قرآن پاک کے 9 سپارے مکمل کرلیے ہیں۔سابقہ گلوکارہ نے کہا کہ ’اُنہیں دینِ اسلام کے مطابق زندگی گُزارنا بہت اچھا لگتا ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ وہ ہمیشہ اسی طرح اپنی خدمات سرانجام دیتی رہیں۔‘

اُنہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں اپنے ناقدین کو بڑے ہی پُرسکون انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے وہ بہن بھائی جو دن رات مجھے میری پُرانی زندگی کے طعنے اور دھمکیاں دیتے ہیں وہ جان لیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔‘رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’مجھے بالکل بھی فرق نہیں پڑتا کہ کس کے موبائل یا اِن باکس میں میرا ماضی ہے۔‘

سابقہ گلوکارہ نے مزید لکھا کہ ’مگر یہ جان لیں اب رابی اپنے اللّہ تعالیٰ کی ہے اور وہی میری عزت کی حفاظت کرنے والا ہے۔‘یاد رہے کہ رابی پیرزادہ نے ملالہ یوسفزئی کے شادی کے حوالے سے دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’بہن میں نے موسیقی چھوڑ دی ہے، مگر آپ کو دیکھ کر مرحوم نصرت فتح علی خان یاد آگئے، کیا سے کیا ہوگئے دیکھتے دیکھتے۔‘اُنہوں نے کہا تھا کہ ’ہم مسلمان کسی کے لیے گالیاں یا فسق باتیں نہیں کرتے لیکن ہاں اُمید ضرور کرتے ہیں کہ دین کے حوالے سے منفی بیانات دینے والے افراد ہمارے دینِ اسلام کی نمائندگی نہ کریں۔‘

رابی پیرزادہ کے اس ٹوئٹ کے بعد سے سوشل میڈیا پر اُنہیں اُن کے ماضی کی وجہ سے دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ساتھ ہی تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے سال 2019ء میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا ہے، اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔