غیر معینہ مدت کیلئے ٹوئٹرپر پابندی لگا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نائیجیریا کے وزیرِاطلاعات کی جانب سے ملک میں نائیجیریا نے غیر معینہ مدت کے لیے ٹوئٹرپرپابندی لگا دی ۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر پابندی سے متعلق یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر کو بار بارایسے کاموں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے کہ جس سے نائیجیریا کی تجارتی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔اس پابندی میں کہیں بھی نائیجیریا نے ٹوئٹرکی جانب سے کچھ روز قبل صدرمحمدو بوہاری کی ٹوئٹ کے حذف کرنے کا ذکرنہیں کیا، جس پرٹوئٹرکا موقف تھا کہ ٹوئٹ سے ٹوئٹر کے قواعد کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
PRESS RELEASE
— Fed Min of Info & Cu (@FMICNigeria) June 4, 2021
FG Suspends @Twitter Operations in Nigeria pic.twitter.com/7z5BQ0Mi3U
واضح رہے اس کےمتعلق ٹوئٹرکا کہنا ہے کہ نائیجیریئن حکومت کی جانب سے پابندی پر تشویش ہے تاہم مزید معلومات ملنے پرلوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ” فیصل موورز “ کو موٹروے پر سفر کرنے سے تاحکم ثانی روکدیا