13 سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا ملزم  گرفتار

Jun 05, 2021 | 15:25:PM

(24نیوز)ملتان کے علاقے رحمت کالونی میں 13 سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے ایک ملزم کو پولیس نےگرفتار کر لیا۔

ملتان کے رہائشی 13 سالہ طیب رحمٰن کو 6 روز قبل اس کے گھر کے باہر سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ملزموں نے بچے کے ورثا سے تاوان طلب کیا تھا، واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے مقدمہ درج کر لیا تھا۔پولیس ملزموں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی اور آج طیب کی لاش کائیاں پور کے علاقے سے برآمد کر لی گئی تھی۔پولیس کے مطابق 1 ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے باقی ساتھیوں کوپکرنے کی کوششیں جاری ہیں اور جگہ جگہ چھاپے مار جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںخاتون کی ٹانگیں چھت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل
 

مزیدخبریں