زیر تکمیل منصوبوں کیلئےترجیحی بنیادوں پر فنڈ جاری کرنیکا حکم ،وزیر اعلیٰ پنجاب

Jun 05, 2021 | 15:38:PM

 (24نیوز)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار  نے کہا ہے  کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی فوری  مکمل طور پرمرمت کر کے بحال کیا جائے گا،عثمان بزدار نے بجٹ سازی میں زیر تکمیل منصوبوں کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے سی ایم پیکیج برائے بحالی روڈزکی منظوری دے دی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ شہروں اور دیہات کی سڑکوں کی مرمت کر کے ان کوبحال کر کے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی حکمت عملی بنا ئی ہے۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ ہر سال خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے،  انہوں نے کہا کہ ہر ڈیپارٹمنٹ سے پبلک فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنانے کے لئے ماہانہ مانیٹرنگ رپورٹ طلب کی جائے گی۔پنجاب میں سرکاری وصولیوں میں 20 فیصد اضافہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کا ثمر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    کرینہ کپور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں ۔۔۔ ویڈیو وائرل

مزیدخبریں