(24نیوز) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے اور نظام عدل کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔
پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدلیہ کے لیے فوجداری اور سول حوالہ جات اور بنچ بک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ مسلسل ریسرچ کا کوئی متبادل نہیں ہے ضلعی عدلیہ کے ججز کو تحقیق کرتے رہنا چاہئے ۔
چیف جسٹس نے ضلعی عدلیہ اور ٹیریبیونلز کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ ضلعی عدلیہ میں نئے ججز کے تقرر کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا کے دوران بھی ججز انصاف فراہم کرتے رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں۔ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ پھرمشکل میں۔۔۔
قانون کی حکمرانی کو یقینی اور نظام عدل کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔۔چیف جسٹس
Jun 05, 2021 | 17:30:PM