(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے رانا ثنا اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ جنہیں اربوں کی کرپشن آج تک نظر نہیں آئی، انہیں ایک ارب درخت کہاں نظر آئیں گے،انہوں نے صرف ماحول کو ہی نہیں ملک کے معاشرے کو بھی خراب کیا۔
سینیٹر فیصل جاوید کا رانا ثنا اللہ کے بیان پر مزید کہناتھا کہ انہوں نے کرپشن اور چوری کو عام کیا اور عوام کو لوٹا، آج پوری دنیا پاکستان کی تعریف اور عزت کر رہی ہے،ماحولیات کے تحفظ کیلئے عمران خان کے اقدامات کو دنیا بھر سے پزیرائی مل رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کا اعزاز ملا۔سینیٹر تحریک انصاف نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں پاکستان کی پہچان صرف کرپشن تھی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایک ارب درخت وہ ڈھونڈ رہے ہیں نظر نہیں آ رہے ۔
یہ بھی پڑھیں: امیر ممالک عالمی حدت سے نمٹنے کےلئے فنڈز فراہم کریں،وزیراعظم