(24نیوز)افغان ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں نے غلطی سے حکومت حمایت یافتہ مقامی افراد پر مشتمل سکیورٹی فورس پبلک رائزنگ پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 12 اہلکار مارے گئے جب کہ 8 افراد لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے وہ بھی بمباری میں جاں بحق ہوگئے۔
ادھر صوبے بغلان میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 2 ضلعی پولیس چیف اور 8 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشاں میں ایئر فورس نے جنگجووں کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا اور اس دوران غلطی سے حکومت کی جانب سے لڑنے والے پبلک رائزنگ فورس کے مقامی اہلکاروں کو دہشت گرد سمجھتے ہوئے بمباری کردی۔
افغان ایئر فورس اور مقامی حکومت کی جانب سے واقعے پر تبصرے سے گریز کیا جا رہا ہے۔دریں اثنا صوبے بغلان میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 2 ضلعی پولیس چیف اور 8 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ اسی طرح صوبے ہرات کے 3 اضلاع میں ہونے والی جھڑپ میں بھی 4 اہلکار دا بحق ہوئے۔ جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب طالبان جنگجووں نے ان اضلاع میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔
واضح رہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا عمل جاری ہے اور اس دوران پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ایک طرف ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف سکیورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان بھی جھڑپ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔میں مسلمان نہیں لیکن کبھی مختصر لباس پہننے کو ترجیح نہیں دی،پاکستانی اداکارہ و ماڈل
افغان فضائیہ کی غلطی سے سکیورٹی فورس پر بمباری۔۔ 12 اہلکار جا ں بحق
Jun 05, 2021 | 18:47:PM