کراچی: تاجر ایکشن کمیٹی نے رات 8 بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کا فیصلہ موخر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تاجر ایکشن کمیٹی نے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی یقین دہانی پر رات 8 بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کا فیصلہ موخر کردیا۔
اس حوالے سے تاجر ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ انھوں نے اپنا فیصلہ پیر تک موخر کیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کمشنر ہائوس میں تاجروں سے ملاقات کی تھی۔ اس حوالے سے ناصر حسین شاہ نے بتایا تھا کہ آج تاجروں کی انجمن کو گزارش کرکے بلایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے تاجروں کو فیصلہ پیر تک موخر کرنے کا کہا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے یقین دہانی کروائی کہ وہ پیر تک تاجروں کے اکثر مطالبات پورے اور مسئلے حل کریں گے۔انھوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کے رویے کی شکایات کی ہیں، تاجروں کی شکایات پر ایس ایچ او سعود آباد کو معطل کیا ہے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شکایتوں پر مزید کارروائی کی جائیگی، ضلعی سطح پر کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کچی آبادیوں کے مکینوں کیلئے خوشخبری۔۔وزیر اعظم کا اہم اعلان